بھٹکل 23/جولائی (ایس او نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) بھٹکل شاخ کے ایک وفد نے آج پیر کو جالی پٹن پنچایت کا دورہ کرتے ہوئے نو منتخب صدر سید آدم کی شال پوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کی جانب سے موصوف کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں مدینہ کالونی میں اسٹریٹ لائٹ، سڑک کی مرمت، کلین ڈرینج سمیت دیگر مسائل حل کرنے کی درخواست کی گئی۔
ذمہ داران نے جالی پٹن پنچایت آفس کو قریب تر لانے کا بھی مطالبہ کیا اور بتایا کہ پٹن پنچایت آفس کافی دور ہونے کی وجہ سے عوام الناس کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
وفد کی قیادت ایس ڈی پی آئی کے بھٹکل تعلقہ صدر وسیم منیگار نے کی، نائب صدرجاوید، جنرل سکریٹری محمد سفیان اور سابق صدر یوسف مُلا وغیرہ اس موقع پر موجود تھے۔